Sir Isaac Newton / سر آئزک نیوٹن

Kerrie Logan Hollihan
4.82
11 ratings 0 reviews
نیوٹن… ایک پراسرار سائنسدان (مترجم و اضافہ: محمد احسن) میری نئی کتاب ”آئزک نیوٹن… ایک پراسرار سائنسدان“ سعید بُک بینک اسلام آباد پر ڈسپلے ہو چکی ہے۔ یہ کتاب بین الاقوامی کتاب میلہ (18 تا 22 دسمبر، کراچی) میں فیکٹ پبلیکیشنز کے سٹال پر بھی موجود ہو گی انشاء الله۔ یہ کتاب اصل میں نیوٹن کی ظاہری اور پوشیدہ زندگی کے بارے میں لکھی گئی ایک مستند انگریزی کتاب کا اردو ترجمہ ہے جسے میں نے اپنے رنگ میں لکھا ہے۔ میں نے بہت سوچ سمجھ کر نیوٹن پر کام شروع کیا۔ جو احباب میری دوسری کتب کے انداز اور رموز سے آگاہ ہیں، وہ نیوٹن کی شخصیت کو بھی اُسی کھوج میں مبتلا پائیں گے جس کھوج میں ناچیز عرصہ دراز سے مبتلا ہے۔ نیوٹن معمولی انسان ہرگز نہیں، وہ دنیا بھر میں سب سے مشہور سائنسدان ہے اور اُس کی ریاضی اب بھی دنیائے سائنس پر راج کرتی ہے۔ آئن سٹائن نے نیوٹن کو اپنا مہا گرو مانا۔ نیوٹن نے اپنی تنہائیوں میں وہ کچھ پا لیا جسے تقریباً نروان ہی سمجھنا چاہیے… اب وہ کیا تھا، کتاب پڑھ کر اندازا ہو گا… میں خوامخواہ آپ کی کتاب خراب نہیں کرنا چاہتا... کتاب کو مجھ سے براہِ راست یا فیکٹ پبلیکیشنز لاہور سے بھی حاصل کیا جا سکے گا۔ اُس کے بعد رفتہ رفتہ پورا مُلک اِس کی لپیٹ میں آ جاوے گا… خواہش کا اظہار کرنے میں کیا برائی ہے! ویسے پتا وی کوئی نئیں…… فیکٹ پبلی کیشنز لاھور کی ویب سائیٹ پر ایڈریس اور فون نمبر موجود ھیں www.factpublocations.com
Genres:
182 Pages

Community Reviews:

5 star
9 (82%)
4 star
2 (18%)
3 star
0 (0%)
2 star
0 (0%)
1 star
0 (0%)

Readers also enjoyed

Other books by Kerrie Logan Hollihan

Lists with this book